مردان ، تھانہ صدرپولیس کی کارروائی،2 منشیات فروش گرفتار

جمعرات 12 ستمبر 2024 16:23

مردان ، تھانہ صدرپولیس کی کارروائی،2 منشیات فروش گرفتار
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2024ء) تھانہ صدرپولیس مردان نے کارروائیاں کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں کومنشیات اورغیرقانونی اسلحہ سمیت گرفتارکر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان مردان پولیس کے مطابق ڈی پی اومردان ظہوربابرآفریدی کے احکامات پرمنشیات فروش عناصر کے خلاف جاری مہم کے تحت تھانہ صدرپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث 2 ملزمان سید الحق سکنہ مہوڈھیری اورحضرت عثمان سکنہ کورغ کوگرفتارکرکے مجموعی طورپر1,488 گرام چرس، 119 گرام آئس اورایک پستول بمعہ کارتوس برآمد کیے۔ پولیس نےملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :