عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتں گر گئیں‘پاکستانیوں کیلئے بڑے ریلیف کا امکان

جمعرات 12 ستمبر 2024 18:44

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتں گر گئیں‘پاکستانیوں کیلئے بڑے ریلیف کا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2024ء) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتں گر گئی ہیں جس کے بعد پاکستانیوں کیلئے بڑے ریلیف کا امکان پیدا ہوگیا ہے اور امکان ہے کہ پٹرولیم مصنوعات 12 روپے فی لیٹر تک سستی ہوجائیں گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 16 ستمبر سے پٹرول 11 روپے 70 پیسے فی لٹر سستا ہونے کا امکان ہے،آئندہ 15 روز کیلئے ہائی اسپیڈ ڈیزل 11 روپے 91 پیسے فی لیٹر تک سستا ہو سکتا،مٹی کا تیل فی لیٹر 8 روپے 30 پیسے تک سستے ہونے کا امکان ہے،ذرائع کے مطابق لائیٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 50 پیسے تک کمی ہو سکتی،آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم قیمتوں کا تعین 15 ستمبر کو ہوگا،قیمتوں سے متعلق اوگرا ورکنگ بھی 15 ستمبر کو ہی حکومت کو جائے گی،عالمی مارکیٹ میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران تیل کی قیمتیں گرواٹ کا شکار رہیں۔

عالمی مارکیٹ میں گرواٹ کا شکار قیمتوں کا ریلیف عوام تک پہنچایا جائے گا، وزیراعظم شہبازشریف قیمتوں کے تعین سے متعلق حتمی منظوری دیں گے،وزارت خزانہ نئی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن 15 ستمبر کو جاری کرے گی۔