پولیس ہیلپ لائن 15پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار

10لاکھ رقم کی لالچ میں ملزم نے خود کو سر میں اینٹ مار کر زخمی کیا ،واردات کا ڈرامہ کیا

جمعرات 12 ستمبر 2024 20:20

پولیس ہیلپ لائن 15پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2024ء) پولیس ہیلپ لائن 15پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔ اچھرہ پولیس نے جامعہ اشرفیہ کے قریب 15کال پر کارروائی کی ۔ جھوٹی 15کال کرکے ڈکیتی کی واردات کا ڈرامہ رچانے والے ملزم کو گرفتار کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ملزم عامر نے مختلف مارکیٹس سے 10 لاکھ رقم کی ریکوری کی تھی ، 10لاکھ رقم کی لالچ میں ملزم نے خود کو سر میں اینٹ مار کر زخمی کیا اور واردات کا ڈرامہ کیا۔ ابتدائی تحقیقات میں ملزم پولیس کو زیادہ دیر چکمہ نہ دے سکا اور اعتراف جرم کر لیا ۔ ایس پی ماڈل ٹائون اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ جھوٹی 15کال کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

متعلقہ عنوان :