دربار حضرت میاں میر ؒ کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات شروع

جمعرات 12 ستمبر 2024 20:23

دربار حضرت میاں میر ؒ کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات شروع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2024ء) محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام دربار حضرت میاں میر ؒ کے 401ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات شروع ہو گئیں ۔ سالانہ عرس کی دو روزہ تقریبات 12ستمبر تا13ستمبر تک جاری رہیں گی۔

(جاری ہے)

عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز مزار شریف پر رسم چادر پوشی سے ہوا ۔ چیئرمین امور ِمذہبیہ کمیٹی شہزاد سلطان و سیکرٹری اوقاف طاہر رضا بخاری نے رسم چادر پوشی کی ۔تقریب میں سکالرز، علما اکرا مشائخ عظام نے بھی شرکت کی۔ عرس کی تقریبات میں زائرین کثیر تعداد میں شرکت کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :