ٹی ایم سی-III نثار صدیقی ٹائون کے زیر اہتمام پانچ روزہ میگا شجرکاری مہم اختتام پذیر

جمعرات 12 ستمبر 2024 22:27

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2024ء) ٹی ایم سی-III نثار صدیقی ٹائون کے زیر اہتمام پانچ روزہ( میگا شجرکاری مہم )اختتام پذیر ، تقریب میں ایس ایس پی سکھر سمیت دیگر افسران ، سول سوسائٹی نمائندگان کی شرکت ،تفصیلات کے مطابق ٹائون میونسپل کارپوریشن (3)نثار احمد صدیقی زیر اہتمام پانچ روز ہ (میگا شجر کاری مہم ) اختتام پذیر ہوگئی ، اختتامی تقریب کے مہمان خاص ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ تھے جبکہ خصوصی مہمان گرامی میں ٹائون چیئرمین طارق حسین چوہان ، وائس چیئرمین ذوالفقار کھوسہ ، فاریسٹ آفیسر رفیق احمد ماکو ، پی پی لیڈیز ونگ سکھر کی میڈم عذرا جمال ، وائیس چیئرمین یونین کمیٹیز،مختلف اسکولز کے طلباء و اساتذہ کرام کے ساتھ ٹائون میونسپل کارپوریشن نثار احمد صدیقی کے افسران اور معزز ممبران نے شرکت کی اور اپنا اور اپنی آنے والی نسلوں کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کے لیے اس مہم میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

خصوصاً ٹی ایم سی-III کے چیئرمین طارق حسین چوہان نے مہمانِ گرامی کو سندھ کی ثقافت اجرک کا تحفہ پیش کیا ،تقریب سے خطاب کے دوران ٹاؤن میونسپل کارپوریشن TMC-III ٹاؤن نثار احمد صدیقی کے چئیرمین طارق حسین چوہان نے تمام مہمان گرامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مہم کا مقصد بیان کیا اور عہد کیا کہ اس مہم کا سلسلہ ٹائون میںجاری و ساری رکھا جائیگا ، جبکہ دیگر مہمان گرامی نے اپنے خطابات میں کہا کہ ہمارا مقصد پودا لگانا ہی نہیں بلکہ اس کی دیکھ بھال بھی کرنا ہے ، بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کو روکنے اور ماحول کو صحتمند بنانے کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا پڑیگا ، خطابات کے دوران مہمان گرامی نے سول سوسائٹی سے شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لینے کی اپیل کی ۔