میرپورخاص میں سماجی تنظیم ھاکڑو ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے لڑکیوں میں تعلیم کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری جمعہ 13 ستمبر 2024 17:19

میرپورخاص (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13ستمبر 2024 ) میرپورخاص میں سماجی تنظیم ھاکڑو ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے  لڑکیوں میں تعلیم کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا پروگرام کے آرگنائزر ڈاکٹر مقبول شر، جمن سندھی، عبدالجبار ، طاہرہ بلال، وائلیٹ، قائم سولنگی اور دیگر نے کہا کہ یہ پروگرام تعلیم اداروں میں لڑکیوں میں تعلیم کے حوالے سے کرایا جا رہا ہے اس پروگرام میں چانن ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن اور آھنگ کا تعاون حاصل ہے ہم چاہتے ہیں کہ تعلیم اداروں میں لڑکیوں کی تعداد بڑھائی جائے اور فیمیل اسٹاف کو مقرر کرنے کے ساتھ مسنگ فیسیلٹیس فراہم کئی جائیں، سیکسشول ہراسمینٹ کو ختم  کرایا جائے اسکولوں میں لڑکیوں کے لیے کڑاھی، پارلر اور دیگر ہنر کے سبجیکٹ رکھیں جائیں اور ہنر کو پریکٹکل بھی کرایا جائے، اس موقع پر سیمینار میں آئے ہوئے مہمان چندو مل ڈائریکٹر تعلیم میرپورخاص، فوزیہ میمن ڈپٹی ڈائریکٹر تعلیم میرپورخاص، سلیم بلوچ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر، سماجی ورکر شیر محمد سولنگی، ایڈووکیٹ شگفتہ اور دیگر نے خطاب میں کہا کہ لڑکیوں کو ہر کام میں کامیابی حاصل کرنی چاہیے  لڑکیوں کے لیے تعلیم فری کردینے چاہیے اور زیادہ سے تعلیم دینی چاہیے جس سے لڑکیاں بھی پڑھ لکھ کر ملک کا نام روشن کرنے کے ساتھ خاندان کا نام بھی روشن کریں اور لڑکیوں کی کم عمر میں شادی نہیں کرائی جائے۔

متعلقہ عنوان :