برطانوی شاہی دربار کا شہزادہ ہیری کی 40 ویں سالگرہ پر تہنیتی پیغام

پیر 16 ستمبر 2024 10:20

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2024ء) برطانوی شاہی خاندان نے شہزادہ ہیری کی 40 ویں سالگرہ پر تہنیتی پیغام جاری کیا ہے ۔ العربیہ اردو کے مطابق شہزادہ ہیری کی یادداشتوں پر مشتمل کتاب ’’سپیئر‘‘ کی اشاعت کے بعد طویل عرصے سے جاری تناؤ کے باوجود برطانوی شاہی خاندان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سالگرہ کے کیک ایموجی کے ساتھ مسکراتے ہوئے ہیری کی ایک تصویر شیئر کی اور اس کے عنوان میں لکھاکہ ڈیوک آف سسیکس کو آج سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد ۔

(جاری ہے)

شاہی خاندان کے اکاؤنٹ سے 2021کے بعد ہیری کی پہلی عوامی سالگرہ کے موقع پر پیغام شیئرکیا گیاہے۔ ڈیوک اور ڈچس آف سسیکس نے جنوری 2020میں اپنے شاہی منصب سے دستبردار ہونے کا اعلان کیااور وہ امریکا چلے گئے اور کہا کہ وہ مالی طور پر خود مختار ہونے کی امید رکھتے ہیں۔ انہوں نے نیٹ فلکس اور سپاٹیفائی کے ساتھ منافع بخش معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔ہیری نے اس کتاب میں شہزادی ڈیانا کی موت، شہزادہ ولیم کے ساتھ تنازعے اور اپنے بڑے بھائی کی نگرانی میں اپنی زندگی کی پریشانیوں کا ذکرکیا ہے۔

متعلقہ عنوان :