امریکی صدرجو بائیڈن کی ڈونلڈ ٹرمپ کی حفاظت یقینی بنا نے کی ہدایت

پیر 16 ستمبر 2024 14:21

امریکی صدرجو بائیڈن  کی ڈونلڈ ٹرمپ کی حفاظت یقینی بنا نے  کی ہدایت
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2024ء) امریکی صدارتی امیدوار اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر دوسرے قاتلانہ حملے کے بعد صدر جو بائیڈن نےامریکی خفیہ سروس کو ڈونلڈ ٹرمپ کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔تاس نے وائٹ ہاؤس کی پریس سروس کے حوالے سے بتایا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی خفیہ سروس کو ہدایت کی ہے کہ وہ ریپبلکن امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلسل حفاظت کو یقینی بنا نے کے لئے تمام ضروری وسائل فراہم کرے ۔

صدر جو بائیڈن نے کہا کہ جیسا کہ میں نے کئی بار کہا ہے کہ ہمارے ملک میں سیاسی یا کسی بھی قسم کے تشدد کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، اور میں نے اپنی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ سیکرٹ سروس کے پاس تمام وہ وسائل، صلاحیت اور حفاظتی اقدامات موجود ہیں جو ڈونلڈ ٹرمپ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ڈونلڈ ٹرمپ کو پیش آنے والے واقعہ کی مزید تفصیلات جمع کر رہے ہیں۔

مجھے میری ٹیم نے اس بارے بریفنگ میں بتایا ہے کہ ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے ۔قانون نافذ کرنے والے ادارے اس بارے مزید تفصیلات جمع کر رہے ہیں۔ قبل ازیں ایف بی آئی نے کہا تھا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب ہونے والی فائرنگ کی تحقیقات کر رہا ہے اور اسےان پر قاتلانہ حملے کے طور پر دیکھ رہا ہے۔\932