Live Updates

وزیرا علیٰ میر سرفراز بگٹی کا سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی کے ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

پیر 16 ستمبر 2024 22:02

وزیرا علیٰ میر سرفراز بگٹی کا سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی کے ناگہانی ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2024ء) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبائی وزیر بلدیات سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی کے ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک زیرک اور معتبر سیاست دان اور قبائلی شخصیت تھے جنہوں نے بلوچستان کے سیاسی اور قبائلی نظام میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا اپنے جاری ایک تعزیتی بیان میں وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہمارے پارلیمانی ساتھی سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی موجودہ بلوچستان کابینہ کے متحرک رکن تھے جن کی اچانک رحلت ایک بہت بڑا صدمہ ہے بلوچستان ایک سنجیدہ اور مخلص سیاستدان سے محروم ہو گیا سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلاصدیوں تک پر نہیں ہوگا وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں ہم سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Live بلوچستان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :