کراچی کی کچھ سڑکیں خراب ہیں: شرجیل انعام میمن

جہاں جہاں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، حکومت ٹھیک کررہی ہے،سینئر صوبائی وزیر

بدھ 18 ستمبر 2024 17:00

کراچی کی کچھ سڑکیں خراب ہیں: شرجیل انعام میمن
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2024ء) سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کی کچھ سڑکیں خراب ہیں، جہاں جہاں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، حکومت ٹھیک کررہی ہے۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو میں سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی میں سڑکوں کے مسائل ہیں، لوگوں کو تکالیف ہیں، اس میں کوئی دو رائے نہیں، ہم تنقید برداشت کرتے ہیں۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی وفاقی حکومت میں شامل نہیں ہے، کراچی کو وفاق کی جانب سے جو شیئر ملنا چاہیے وہ نہیں ملا۔

متعلقہ عنوان :