جتنا ظلم کریں گے ہم اتنا آپ کے سامنے کھڑے ہوں گے‘عالیہ حمزہ

کل وکلاء تحریک کا آغاز ہوگا تو ہم ان کے ساتھ بھی کھڑے ہوں گے‘میڈیا سے گفتگو

بدھ 18 ستمبر 2024 20:02

جتنا ظلم کریں گے ہم اتنا آپ کے سامنے کھڑے ہوں گے‘عالیہ حمزہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2024ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ آپ جتنی فسطائیت جتنا ظلم کریں گے، ہم اتنا آپ کے سامنے کھڑے ہوں گے۔انہوں نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی ناحق جیل کاٹ رہی ہیں کیونکہ وہ بانی پی ٹی آئی کی بیوی ہیں۔

(جاری ہے)

اب خواتین آپ کا راستہ روکیں گی، کل ( جمعرات ) وکلاء تحریک کا آغاز ہوگا تو ہم ان کے ساتھ بھی کھڑے ہوں گے۔

انکا کہنا تھا کہ کل رات میرے گھر پر ریڈ کیا، آپ کو پتہ تھا کہ صبح میری اسلام آباد میں پیشی ہے۔مجھے لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضمانت دی ہوئی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میں نے پرسوں پٹیشن کی تھی کہ جلسے کے لئے ہمیں این او سی مل چکا ہے کہ ہمیں مینار پاکستان دیا جائے۔