الیکشن کمیشن کا اجلاس، سپریم کورٹ کے شارٹ آرڈر کا جائزہ

بدھ 18 ستمبر 2024 21:49

الیکشن کمیشن کا اجلاس، سپریم کورٹ کے شارٹ آرڈر کا جائزہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2024ء) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے محصوص نشستوں بارے شارٹ آرڈرکا جائزہ لیا گیا۔الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی پر لیگل ایکسپرٹ سے ایڈوائس لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا اجلاس آج جمعرات کو دوبارہ طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے اہم اجلاس میں سپریم کورٹ سے جاری 14ستمبر کے فیصلے پرغور کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں سے متعلق شارٹ آرڈر کا جائزہ لیا جبکہ مخصوص نشستوں پر پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی پربھی غور کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں قانونی نکات اور مضمرات کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ کمیشن نے لیگل ایکسپرٹ سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کا اجلاس دوبارہ ہوگا۔