ندیم شاہ کا سرفراز چاکر ڈومکی کے انتقال پر اظہارتعزیت

جمہوریت کے فروغ کیلئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں:اعزازی جاپانی قونصل جنرل

بدھ 18 ستمبر 2024 22:03

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2024ء) جاپان کے اعزازی قونصل جنرل سید ندیم عالم شاہ نے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان شہید نواب محمد اکبر بگٹی کے نواسے بلوچستان کے صوبائی وزیر بلدیات سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک زیرک ومعتبر سیاستدان اور قبائلی شخصیت تھے جنہوں نے بلوچستان کے سیاسی اور قبائلی نظام میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا، سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی کی وفات سے بلوچستان ایک سنجیدہ اور مخلص سیاستدان سے محروم ہو گیاہے۔

جاپان کے اعزازی قونصل جنرل سید ندیم عالم شاہ نے اپنے تعزیتی پیغام میںسر دار سرفراز خان ڈومکی مرحوم کے بڑے فرزند جونیئر سردار میر کوہیار خان ڈومکی اور جونیئر سردار میر چاکر خان ڈومکی سمیت سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبرو استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائی(آمین)۔

(جاری ہے)

سید ندیم عالم شاہ نے کہا کہ جمہوریت کے فروغ کیلئے سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ان کی خدمات کو مدتو ں یادرکھاجائے گا۔واضح رہے کہ سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان شہید نواب محمد اکبر بگٹی کے نواسے،سردار زادہ میر بختیار خان ڈومکی ،سردار زادہ میر حیر بیار خان ڈومکی ،سردار زادہ میر بجار خان ڈومکی کے بھائی ،جونیئر سردار میر کوہیار خان ڈومکی ،سردارزادہ میر دینارخان ڈومکی کے والد ،میر درک خان ڈومکی، جونیر سردار میر چاکر خان ڈومکی کے چچا ،سابق نگران وزیر اعلیٰ میر علی مردان ڈومکی ،سینٹر میر دوستین خان ڈومکی ،سابق وفاقی وزیر میر حسن ڈومکی کے کزن تھے۔