پنجاب حکومت نے شہریوں کو تیل کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف پہنچانا شروع کردیا

زائد کرایہ وصول کرنیوالے ٹرانسپورٹرز پر کریک ڈاؤن، 37 شہروں کیلئے نجی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا نیا شیڈول جاری، کرایہ نامہ آویزاں نہ کرنے پر نیازی ایکسپریس کو سیل کردیا گیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 18 ستمبر 2024 20:48

پنجاب حکومت نے شہریوں کو تیل کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف پہنچانا شروع ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2024ء) وفاقی حکومت کے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے فوری بعد پنجاب حکومت نے شہریوں کو ریلیف پہنچانا شروع کردیا- شہریوں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز پر کریک ڈاؤن شروع ہوگیا - وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر پنجاب میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کرانے کا حکم دیا ہے- وفاقی حکومت کی جانب سے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے اعلان پر پنجاب میں انتظامیہ حرکت میں آگئی -37 شہروں کے لئے نجی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا نیا شیڈول بھی جاری کردیاگیا- وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبہ بھر کی انتظامیہ کو ٹرانسپورٹ کرایوں کی چیکنگ کے لئے گرینڈ آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا پورا ریلیف ہر مسافر، ہر شہری، ہر طالب علم تک پہنچنا یقینی بنائیں - وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے احکامات پر مسافروں کے لئے ٹرانسپورٹ کرایوں میں 40 سے 250 روپے تک کمی کردی گئی ۔ پنجاب کے 41 شہروں میں گاڑیوں کی چیکنگ، مسافروں سے وصول کردہ کرائے کے بارے میں پڑتال کی گئی۔

ایک بار پھر مسافروں کو ایک لاکھ پانچ ہزار 540 روپے زائد وصول کیا گیا کرایہ واپس کردیا گیا، زائد کرایہ وصول کرنے پر 3 لاکھ 58 ہزار 500 سو روپے کے جرمانے، 30 گاڑیاں بند کردی گئیں، کرایہ نامہ آویزاں نہ کرنے پر نیازی ایکسپریس سیل کر دیا گیا اور نیازی 99 کو ڈیڑھ لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر شہریوں کی شکایات اور ازالے کے لیے ہیلپ لائن فعال کر دی گئی- صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ، کمشنرز، ڈپٹی کمشنر، ٹرانسپورٹ اتھارٹی حکام اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کو فیلڈ میں رہنے اور سخت چیکنگ کی ہدایات جاری کی ہیں - وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہدایت کی کہ زائد وصول کیا گیا کرایہ شہریوں کو واپس کرایا جائے۔