وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کا کام جاری

ایڈمنسٹریٹرز صفائی ستھرائی کی خود نگرانی کیلئے فیلڈ میں متحرک ‘شہری و دیہی علاقوں کی صفائی ستھرائی ، پارکس ، گرین بیلٹس کی خوبصورتی کیلئے اقدامات جاری

جمعرات 19 ستمبر 2024 20:18

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ضلع بھر ..
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2024ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ضلع بھر میںصفائی ستھرائی کا کام بھرپور طریقے سے جاری ، شہری و دیہی علاقوں میں سڑکوں ، گرین بیلٹس ، گلی محلوں کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ افسران فیلڈ میں متحرک ۔ ضلعی انتظامیہ عوام الناس کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہے ۔

ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی قصور محمد جعفر چوہدری ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مرتضیٰ ملک ،اسسٹنٹ کمشنرز و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹیز قصور عطیہ عنایت مدنی ، چونیاں طلحہ انور ، پتوکی رانا امجد محمود اور کوٹ رادھاکشن ڈاکٹر محمد انس سعید فیلڈ میں صفائی ستھرائی کے عمل کی خود نگرانی کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

شہری و دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کو بروقت یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے ۔ نالہ جات اور ڈرینز کی صفائی کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہری و دیہی علاقوں کی صفائی ستھرائی ، پارکس ، گرین بیلٹس کی خوبصورتی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ شہروں کی سڑکوں ، گلی محلوں اور دیگر عوامی مقامات کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عوام کو صاف ستھرا اور اچھا ماحول فراہم کیا جائے۔