ینگ ڈاکٹروں کا خیبر پختونخوا اسمبلی کے باہر مظاہرہ روڈ بلاک

جمعرات 19 ستمبر 2024 22:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2024ء) صوبہ بھر کے ینگ ڈاکٹر خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاج مظاہرہ کیاینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں خیبر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیاٹریفک بند ہونے کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکارہوئی۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جس پر ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات درج تھے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پبلک سروس کمیشن جابز کی تشہیر کی جائے اورٹی ایم اوز اور ایچ اوز کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے،تمام ڈاکٹروں کی پروموشن کا مسئلہ فوری حل کیا جائے،انہوں نے کہا کہ تمام کالجز کی فیس میں 300 فیصد اضافہ واپس لیا جائے،اسپتالوں میں سہولیات کی کمی فورا حل کیا جائے،دور دراز کے اسپتالوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے،ایم ٹی آئیز میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے،ایم ٹی آئیز میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کو جاب سیکورٹی دی جائے،اسپتالوں میں جاری کرپشن کی تحقیقات اور آڈٹ کیا جائے،