انٹرنیشنل اتھلیٹ عامر شہزاد اعوان کا عبد الخالق اتھلیٹکس اکیڈمی کے بچوں کے ہمراہ قصبہ جنڈیالہ شیر خان میں وارث شاہ کے مزار پر حاضری اور فاتحہ خوانی

Akhtar Rasool Janjua اختر رسول جنجوعہ پیر 23 ستمبر 2024 15:48

شیخوپورہ  ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر 2024ء ) انٹرنیشنل اتھلیٹ عامر شہزاد اعوان عبد الخالق اتھلیٹکس اکیڈمی کے اتھلیٹ بچوں کو لیکر پنجابی زبان کے معروف صوفی شاعر و قصہ ہیر رانجھا کے مصنف سید پیر وارث شاہ کے 226ویں سالانہ تین روزہ عرس کی تقریبات کے آغاز پر دربار وارث شاہ ائے۔فاتحہ خوانی کی اور ملک و قوم کی سلامتی ،امن کے لئے دعا کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عامر شہزاد اعوان ،اور ٹیم ممبرز کے ساتھ دربار کے بیرونی احاطہ میں گروپ فوٹو بنایا۔عامر شہزاد ہر سال عرس کے پہلے روز اپنے بچوں اور اتھلیٹ اکیڈمی کے بچوں کو لیکر نماز فجر کے بعد کئی کلومیٹر کا پیدل سفر طے کر کے باقاعدگی سے دربار حاضری کے لیے آتے ہیں ۔ عامر شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ پنجابی زبان ہماری ماں بولی ہے بزرگ صوفیاء نے اسلامی تعلیمات کا پرچار کرنے کے لیے پنجابی زبان کو عزت و احترام دیا اور پنجابی زبان میں تصانیف مرتب کیں ۔