ختم نبوت پر تمام مسلمانوں کا اجماع ہے ،عقیدہ ختم نبوت رسول اللہ کی امتیازی شان ہے، مولانا وسیم اسلم

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم منگل 24 ستمبر 2024 17:26

بہاولنگر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 ستمبر 2024ء ) ختم نبوت پر تمام مسلمانوں کا اجتماع ہے ،عقیدہ ختم نبوت رسول اللہ کی امتیازی شان ، ناموس رسالت قوانین کو کوئی تبدیل نہیں کرسکتا ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما مولانا وسیم اسلم ودیگر نے پریس کلب بہاولنگر میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کانفرنس 27 ستمبر کی شام سٹی سکول بوائز گراؤنڈ میں منعقد ہوگی جس میں مختلف سیاسی و مذہبی اکابرین ملک بھر سے قائدین کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

جس میں امیر مرکزیہ مولانا پیر ناصر الدین خاکوانی ، مولانا اللہ وسایا ، مولانا ڈاکٹر جلیل احمد اخون ، لیاقت بلوچ ، مولانا حنیف جالندھری ودیگر خطاب فرمائیں گے جبکہ شہر میں مولانا طلحہ نیاز اخون اور انکی ٹیم مساجد ، مدارس میں کانفرنس کی کامیابی کے لئے پروگرام منعقد کررہے ہیں

متعلقہ عنوان :