گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں محفل میلاد کا انعقاد

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی جمعرات 26 ستمبر 2024 17:55

نواب شاہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26ستمبر 2024 ) نگورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نواب شاہ کی پرنسپل لالا رخ بلوچ اور کالج کے دیگر اسٹاف کی جانب سے جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں محفل میلاد کا ایک شاندار پروگرام کالج کے آڈیٹوریم ہال میں منعقد کیا گیا اس موقع پر محفل میلاد کے پروگرام میں کالج کی طالبات کی جانب سے نعت رسول مقبول صہ پیش کی گئی اس موقع پر کالج کی پرنسپل لالا رخ بلوچ نے کہا کہ کالج کی جانب سے ہر سال جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر محفل میلاد کا پروگرام منعقد کیا جاتا ہے محفل میلاد کے پروگرام میں مختلف کالجز کی پرنسپلز،ٹیچرز، طالبات کے والدین اور طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :