سردار عبدالر حمن کھیتر ان سے پارلیما نی سیکرٹر ی محمد خان لہڑ ی ,سابق ڈپٹی اسپیکر سردار با بر مو سیٰ خیل کی ملا قا ت

جمعہ 27 ستمبر 2024 20:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2024ء) صو بائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالر حمن کھیتر ان سے پارلیما نی سیکر ٹری ایکسا ئز محمد خان لہڑ ی اور سابق ڈپٹی اسپیکر سردار با بر مو سیٰ خیل نے ملاقات کی ۔ ملا قات میں عوام کی فلا ح و بہبو د اوران کو درپیش مسائل کے حل سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی اس مو قع پر صو بائی وزیر نے کہا کہ صو بے کے عوام کو درپیش مسائل کے ازا لے حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت مالی مشکلات کے باوجود صوبے کی ترقی کے لیے پر عزم ہے اور صوبے میں جاری ترقیاتی و فلاحی کاموں کو بروقت مکمل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے، ہر شعبے میں عوامی فلاح اور ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے جن کا مقصد نہ صرف لوگوں کے طرز زندگی میں ایک مثبت تبدیلی لانا ہے بلکہ صوبے کو ترقی کی دوڑ میں سب سے آگے لے جانا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے درجنوں چیلنجز کے باوجود ترقی کے سفر کو جاری رکھا اور وہ ترقیاتی منصوبے شروع کیے جن کا لوگوں کی زندگیوں پر براہ راست اثر ہے صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بری طرح متاثر ہوئے، ان کی محرومیوں کا ازالہ حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے ۔