نیو ابراء سکول مظفر آباد میں جشن عید میلاد النبی علیہ انتہائی عقیدت اور احترام سے منایا گیا

منگل 1 اکتوبر 2024 16:39

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2024ء) نیو ابراء سکول مظفر آباد میں جشن عید میلاد النبی علیہ انتہائی عقیدت اور احترام سے منایا گیا۔محفل کے سلسلہ میں ہال کو خوبصورت مذہبی انداز میں سجایا گیا۔ چراغ اور گلاب کے پھولوں کی سجاوٹ کی گئی جس سے پورا ماحول مذہبی جوش و جذبے کی عکاسی کر رہا تھا۔محفل کا آغاز قرآن کریم کے چند آیات کی تلاوت سے ہوا۔

تمام طلباء میلاد کی مناسبت سے لباس زیب تن کر کے آئے تھے۔ محفل میں نبی پاک ﷺ پر درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد طلباء لا اللہ اور اساتذہ نے حضور اقدس ﷺ کی محبت میں نعتیہ کلام پیش کیے۔ طلباء نے حضور پاک ﷺ کی سیرت طیبہ پر پر جوش تقاریر کیں۔اس موقع پر، نیوا براء اسکول کے پرنسپل رامین نبیل نے اساتذہ اور طلباء کی انتھک محنتوں کو سراہا جو اس محفل کو پُر نور بنانے کے سلسلہ میں کی گئیں تھیں۔

پرنسپل صاحب نے طلباء کو نصیحت کی کہ نبی پاک نبی صلی اللہ کی زندگی کا ہر حصہ ہمارے لیے ایک مثال ہے اور ہمیں چاہیئے کہ کامیاب زندگی گزارنے کے لیے ہم آپ کی حیات طیبہ کومشعل راہ بنائیں۔ آخر میں دعا ہوئی جس کے بعد تمام حاضرین میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ اس پُر مسرت تقریب کا اختتام دعوت طعام سے ہوا۔

متعلقہ عنوان :