قانون کی عملدآری میں سیاہ فام افراد کو نسلی تعصب کا سامنا، ماہرین
یو این بدھ 2 اکتوبر 2024 00:45
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 02 اکتوبر 2024ء) انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے مقرر کردہ غیرجانبدار ماہرین نے کہا ہے کہ نفاذ قانون کے عمل میں اپنے حقوق کی پامالیوں کا سامنا کرنے والے افریقیوں اور افریقی النسل لوگوں کو عدم احتساب کے باعث کبھی انصاف نہیں مل سکا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ افریقیوں اور افریقی النسل لوگوں کے خلاف نفاذ قانون اور ضابطہ فوجداری کے ذریعے نسل پرستانہ سلوک اب بھی دنیا کے کئی ممالک میں عام ہے اور ایسا کرنے والوں کا احتساب نہیں ہوتا۔
نسل پرستانہ جرائم کے معاملے میں انصاف کے فروغ پر اقوام متحدہ کے ماہرین کے طریقہ کار کی سربراہ اکوا کوئنہیا نے کہا ہے کہ اس سلوک کا سامنا کرنے والوں کے سچائی، انصاف ازالے اور دوبارہ ایسا سلوک نہ ہونے کی یاد دہانی کے حق کی بمشکل ہی کبھی تکمیل ہوتی ہے۔
(جاری ہے)
تبدیلی کے لیے سفارشات
افریقیوں اور افریقی النسل لوگوں پر پولیس کے تشدد اور بدسلوکی سے متعلق متعدد اطلاعات سامنے آنے کے بعد ماہرین نے حکومتوں کو متاثرین کے لیے انصاف، احتساب اور نقصان کا ازالہ یقینی بنانے کے بہت سے اقدامات تجویز کیے ہیں
ان کا کہنا ہے کہ ممالک کو نسل پرستانہ اقدامات کی اطلاع دینے اور ایسے واقعات کی تحقیقات کا کا موثر طریقہ وضع کرنا چاہیے۔
نفاذ قانون کے عمل کی آزاد اور غیرجانبدارانہ نگرانی ہونی چاہیے اور متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے آزادانہ طریقہ ہائے کار لاگو کیے جانے چاہئیں۔اقوام متحدہ
کے طریقہ کار کے رکن وکٹر راڈریگز ریسکیا نے کہا ہے کہ ایسا بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔ اب ممالک کے لیے ایسے مضبوط ادارے بنانے میں مزید تاخیر کی گنجائش نہیں جو متاثرین کو موثر طور سے انصاف فراہم کریں، ان کے حقوق کی پامالیوں پر احتساب یقینی بنائیں اور لوگوں کے نقصان کی تلافی کر سکیں۔اٹلی اور برازیل کی صورتحال پر رپورٹ
ماہرین نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کو اس مسئلے پر اپنی رپورٹ پیش کی ہے جس کے ساتھ ان کے برازیل اور اٹلی کے دوروں سے متعلق رپورٹیں بھی شامل ہیں۔ ان میں افریقی النسل لوگوں پر پولیس کے تشدد اور بدسلوکی سے متعلق تفصیلات دی گئی ہیں۔
دونوں رپورٹوں میں یہ سفارشات بھی دی گئی ہیں کہ ان ممالک میں حکومتوں کو نفاذ قانون کا نظام نسلی تفریق سے پاک کرنے کے لیے کون سے اقدامات کرنا ہوں گے۔
ماہرین و خصوصی اطلاع کار
غیرجانبدار ماہرین یا خصوصی اطلاع کار اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے خصوصی طریقہ کار کے تحت مقرر کیے جاتے ہیں جو اقوام متحدہ کے عملے کا حصہ نہیں ہوتے اور اپنے کام کا معاوضہ بھی وصول نہیں کرتے۔
مزید اہم خبریں
-
لبنان: گوتیرش کی یو این امن کاروں پر اسرائیلی حملوں کی مذمت
-
آئینی ترمیم دوہفتے بعد بھی ہوسکتی ،قاضی فائز عیسیٰ کی موجودگی میں ہی کیوں ضروری ہے؟
-
پی ٹی آئی ملک مخالف ایجنڈے پر کار بند ہے،پنجاب کے عوام نے افراتفری کی کال مسترد کر دی،عظمی بخاری
-
عمران خان کیلئے فکرمند امریکی رکن کانگریس ٹام سوازی اسرائیل نوازنکلے
-
سیاست میں اختلافات ہوسکتے ہیں دشمنی نہیں، شاہد خاقان
-
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس ،مختلف سربراہان حکومت 15 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گے
-
شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے پاکستان کا عالمی سطح پر مثبت تشخص اجاگر ہو گا، پاکستان ہم سب کی انا اور سیاست سے بڑا ہے، اسے کسی فرد کی انا کی خاطر قربان نہیں کیا جاسکتا ، احسن اقبال
-
حکومت 24 اکتوبر کو نوٹیفکیشن جاری کریگی کہاں چیف جسٹس کی حلف برداری ہونی ہے، اعظم نذیرتارڑ
-
سیاست میں اختلافات ہوسکتے ہیں،دشمنی نہیں،شاہدخاقان عباسی
-
غیرذمہ دار ملک بھارت کا ایٹمی پروگرام عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ قرار
-
گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی سے روس کے سفیر کی ملاقات
-
بلاول بھٹو زرداری نے آئینی ترامیم سے متعلق پیپلزپارٹی کا مسودہ شیئر کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.