کراچی ، تھانہ مبینہ ٹائون پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا فروش ملزم گرفتار

بدھ 2 اکتوبر 2024 16:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2024ء) تھانہ مبینہ ٹائون پولیس نے کارروائی کرکے گٹکا ماوا فروش ملزم کوگرفتار کرلیا۔ترجمان ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق پولیس نے گلشنِ اقبال بلاک3 لیموں گوٹھ میں کارروائی کرکے گٹکا ماوا فروش ملزم شاہد علی ولد عبدالغنی گبول کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم کے قبضے سے تیار مضرِ صحت گٹکا ماوا، موبائل فون اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی ہے۔گرفتار ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔گرفتار ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔