ایران کی مبینہ ہٹ لسٹ سامنے آ گئی، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا نام شامل

جمعرات 3 اکتوبر 2024 17:16

ایران کی مبینہ ہٹ لسٹ سامنے آ گئی، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا ..
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2024ء) سوشل میڈیا پر ایران کی مبینہ ہٹ لسٹ سامنے آ گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے پاس اسرائیلی دہشت گردوں کو پھانسی یا قتل کرنے کی مبینہ فہرست ہے جس میں وزیرِ اعظم نیتن یاہو اور اسرائیلی وزیرِ دفاع کا نام بھی ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے اس پوسٹر میں اسرائیل کی زمینی، بحری اور فضائی فوج کے کمانڈروں کے نام بھی شامل ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران اور اسرائیل دونوں ہی ملکوں کی حکومتوں نے اس پوسٹر پر کوئی ردِعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔