سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 63 اے سے متعلق کیس کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی نظرثانی اپیل متفقہ طور پر منظور
جمعرات 3 اکتوبر 2024 19:07
(جاری ہے)
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے کیس پر جسٹس مظہر عالم کا اختلافی نوٹ 30 جولائی کو آیا جبکہ بینچ کی اکثریت نے تفصیلی فیصلہ 14 اکتوبر کو جاری کیا، جسٹس مظہر عالم کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس تھا۔
جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ اکثریتی فیصلے میں کہا گیا کہ ووٹ ڈالنے اور شمار ہونے میں فرق ہے، کیا آئین میں ووٹ ڈالنے اور شمار ہونے کا فرق لکھا ہوا ہے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ آرٹیکل 63 اے پر فیصلہ تضادات سے بھرپور ہے، ایک طرف کہا گیا ووٹ بنیادی حق ہے، ساتھ ہی بنیادی حق پارٹی کی ہدایت پر ختم بھی کر دیا۔پیپلز پارٹی کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا حسبہ بل کیس کے مطابق ریفرنس پر رائے جس نے مانگی اس پر رائے کی پابندی لازم ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے استفسار کیا اگر صدر مملکت رائے پر عمل نہ کرے تو کیا ان کےخلاف کارروائی ہو سکتی ہے؟ جس پر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ عدالت صدر مملکت کےخلاف کارروائی نہیں کر سکتی۔فاروق ایچ نائیک نے منحرف رکن سے متعلق تحریک انصاف کی عائشہ گلالئی کیس کا حوالہ دیا۔ وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ 63 اے کیس میں اقلیتی ججز کا فیصلہ پہلے جاری ہوا۔سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے متفقہ طور پر نظرثانی درخواستیں منظور کر لیں۔مزید قومی خبریں
-
فلک جاوید کی بازیابی کی درخواست غیر ضروری قرار دیتے ہوئے مسترد
-
سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار کرنے والوں کیخلاف شکنجہ مزید سخت
-
جماعت اسلامی کے احتجاجی دھرنے 26ویں روز بھی جاری،مہنگائی کے خلاف عوام سراپا احتجاج
-
صوابی میں گھر پر مسلح افراد کی فائرنگ، 2 نوجوان جاں بحق، 2 زخمی
-
پاکستان بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا حامی ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری معاشی منظرنامے کو نئی شکل دے رہی ہے، وفاقی وزی تجارت
-
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی، مینا خان آفریدی، شاہد خٹک، شفیع جان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
-
کوہاٹ میڈیا کالونی پر کام تیز کیا جائے، وزیر اطلاعات شفیع جان کی اجلاس بلانے کی ہدایت
-
سیدہ پارس رزاق ڈپوٹیشن پر جنرل منیجر اسٹیٹ لائف مقرر،حیدر کو حکومتِ گلگت بلتستان رپورٹ کرنے کی ہدایت
-
کوہاٹ میڈیا کالونی پر کام تیز کیا جائے، وزیر اطلاعات شفیع جان
-
گورنر سندھ کا گورنر ہاؤس میں آنکھوں کے امراض کے ایک روزہ کیمپ کا افتتاح
-
گورنر خیبرپختونخوا کا پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ لیبارٹریز کمپلیکس پشاور کا دورہ
-
نوجوانوں کو بہتر مواقع اور سہولیات فراہم کرکے ان کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے، گورنر خیبرپختونخوا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.