پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز کے ٹرینی ڈاکٹر مرحوم محمد شہباز کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کا اہتمام

جمعہ 4 اکتوبر 2024 18:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2024ء) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز لاہور کے ٹرینی ڈاکٹر مرحوم محمد شہباز کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ اس حوالے سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائی ڈی ای) کے زیر اہتمام جمعہ کے روز لاہور جنرل ہسپتال کی جامع مسجد میں مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں ای ڈی پینز پروفیسر آصف بشیر ایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹر فریاد حسین، ایم ایس پنز ڈاکٹر عمر اسحاق،صدر ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن ڈاکٹر حسیب تھند، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت دیگر عملے کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر مرحوم کی مغفرت اور اخروی منزل کی آسانی کیلئے دعا کی گئی اور پسماندگان سے اظہار ہمدردی کیا گیا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر محمد شہباز مرحوم پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز لاہور کے شعبہ نیورو سرجری یونٹ 2 میں بطور ٹرینی ڈاکٹر اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے اور گزشتہ دنوں وفات پا گئے تھے۔