اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ کا 9غیر قانونی آئل ایجنسیوں اور گیس فلنگ سنٹر کے خلاف کارروائی

جمعہ 4 اکتوبر 2024 22:02

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2024ء) اسسٹنٹ کمشنرمظفرگڑھ علی پور مکرم سلطان نے 9غیر قانونی آئل ایجنسیوں اور گیس فلنگ سنٹر کے خلاف مقدمات درج کرا دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے سپیشل برانچ کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گیس کی ری فلنگ کرنے والے دو غیر قانونی سنٹر سیل کر دیئے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عوام کی زندگیاں محفوظ بنانے کےلئے غیر قانونی آئل ایجنسیوں اور گیس ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔\378

متعلقہ عنوان :