فیڈرل فٹ بال لیگ میں ہائی لینڈرز کلب نے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

ہفتہ 5 اکتوبر 2024 15:46

فیڈرل فٹ بال لیگ میں ہائی لینڈرز کلب نے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2024ء)فیڈرل فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری فیڈرل فٹ بال لیگ میں ہائی لینڈرز کلب نے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گولڈ میڈلسٹ محمد عرفان خان نیازی کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔جی سیون فور فٹ بال گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں ہائی لینڈرز کلب نے ملڈفیڈ کلب کو 2-3 گول سے ہرا دیا۔ مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں 1-1 گول سے برابر رہیں۔ ہائی لینڈرز کلب کی طرف سے وجاہت، آصف اور مستنصر نے جبکہ مڈفیلڈ کلب کی طرف سے حامد اعظم اور سلطان نے ایک، ایک گول کیا۔