ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ : پاکستان اور بھارت کا مقابلہ کل ہوگا

ہفتہ 5 اکتوبر 2024 21:01

ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ : پاکستان اور بھارت کا مقابلہ کل ہوگا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2024ء) پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیمیں آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں کل (بروز اتوار) آمنے سامنے ہوںگی ۔

(جاری ہے)

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف گروپ میچز میں اپنا دوسرا میچ کھیلیں گی ، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوگا، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے قبل سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں پاکستان کی ٹیم نے ہفتہ کو پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لیا ۔یاد رہے کہ پاکستان کی ویمنز ٹیم نے اپنے پہلے گروپ میچ میں سری لنکا کو 31 رنز سے شکست دیتے ہوئے فاتحانہ آغاز کیا تھا جبکہ بھارت کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔