کمشنر فیصل آباد کی زیر صدارت ڈویژنل آڈنٹیفیکیشن کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

بدھ 9 اکتوبر 2024 20:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2024ء) کمشنر فیصل آباد سلوت سعید کی زیر صدارت ڈویژنل آڈنٹیفکشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہواجس میں ڈویژن کے اضلاع میں صوبائی حکومت کی ملکیتی پراپرٹیز کی نیلامی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر)ندیم ناصراجلاس میں شریک تھے جبکہ جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے اضلاع میں پر اپر ٹیز کی نیلامی کے حوالے سے پیشرفت سے آگاہ کیا۔

کمشنر نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو دو روز میں صوبائی حکومت کی ملکیتی پراپرٹیز کی نیلامی کے امور کے حوالے سے رپورٹ مکمل کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ نئے تجویز کردہ رینٹ ریٹس کو بھی ازسر نو چیک کریں، تمام اضلاع ڈسٹرکٹ رینٹ اسسمنٹ کمیٹی کی میٹنگزکریں، ہر شاپ کے باہر نمبر لگائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہفتہ کو دوبارہ میٹنگ میں ہر کیس مکمل تفصیل کے ساتھ پیش کیا جائے۔

کمشنر سلوت سعیدنے سرکاری اراضی کی دیکھ بھال اور اسکی حفاظت بارے قائم اعلیٰ سطحی کمیٹی کے اہم اجلاس کی بھی صدارت کی۔کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز سے سرکاری اراضی کی موجودگی کی تفصیلات لیں۔انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو کالونی برانچ فیصل آباد کا وزٹ کرکے جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ کالونی برانچ کے ریکارڈ کو محفوظ بنانے کے لئے موثر لائحہ عمل وضع کریں۔

کمشنر نے تاکید کی کہ تمام پراپرٹیز کا نمبر درج اور جیو ٹیگنگ کی جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ ریونیو امور میں عدم دلچسپی کی کوئی گنجائش نہیں، ریونیو امور میں اسسٹنٹ کمشنرز کو مکمل کمانڈ ہونی چاہیے،شہریوں کے زمینوں پر قبضے ختم کرائیں،ریونیو سے متعلقہ شہریوں کی درخواستوں پر رپورٹس کی فراہمی میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :