روس، پاکستان فٹ بال ٹیموں کا مجوزہ میچ منسوخ کردیا گیا

جمعرات 10 اکتوبر 2024 14:28

روس، پاکستان فٹ بال ٹیموں کا مجوزہ میچ منسوخ کردیا گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2024ء) روس اور پاکستان فٹ بال ٹیموں کے درمیان مجوزہ میچ منسوخ کردیا گیا ہے، رشین فٹ بال یونین نے میچ کی منسوخی کی تصدیق کردی۔ رشین فٹ بال یونین کے اعلامیے کے مطابق فی الحال اکتوبر کی ونڈو میں پاکستان ٹیم سے میچ نہیں ہورہا ہے۔پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) پہلے ہی وقت کی کمی کی وجہ سے انٹرنیشنل فرینڈلی میچ سے انکار کرچکا تھا۔

(جاری ہے)

پی ایف ایف کے انکار کے بعد پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے ازخود ایک ٹیم بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔روس کی دعوت پر پی ایس بی نے دستیاب کھلاڑیوں پر مشتمل اسلام ا?باد فٹ بال ایسوسی ایشن کی ٹیم تشکیل دے دی تھی۔ذرائع کے مطابق پی ایس بی کی تیار کردہ ٹیم کے کھلاڑیوں کے سفری انتظامات بھی مکمل ہوچکے تھے۔ روسی فٹبال حکام نے اّج دوپہر میچ کی منسوخی کا فیصلہ کیا، پی ایس بی کو ا?گاہ کردیا گیا، پی ایس بی کی تشکیل کردہ ٹیم کو ا?فیشل پاکستان ٹیم کا درجہ حاصل نہ ہوتا۔

متعلقہ عنوان :