دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

جمعہ 11 اکتوبر 2024 15:58

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2024ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 51ہزار 700کیوسک اور اخرج 60ہزار کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد 22ہزار500کیوسک اور اخراج 22ہزار 500کیوسک، خیرآباد پل پر آمد 46ہزار 800کیوسک اور اخرج 46ہزار 800کیوسک،جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد 10ہزار 300کیوسک اور اخراج 35 ہزار کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 13ہزار 400کیوسک اور اخراج 4ہزار 700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔

بیراج:جناح میں آمد 84ہزار 200 کیوسک اور اخراج 77ہزار100کیوسک، چشمہ میں آمد 87ہزار 800کیوسک اوراخراج 70ہزار کیوسک، تونسہ میں آمد 81ہزار 700کیوسک اور اخراج 69ہزار 400کیوسک، گدو میں آمد64ہزار 900کیوسک اور اخراج 56ہزار 600کیوسک، سکھر میں آمد 54ہزار 400کیوسک اور اخراج 16ہزار 500 کیوسک، کوٹری میں آمد 24ہزار 700کیوسک اور اخراج 900کیوسک،تریموں میں آمد 22ہزار400کیوسک اور اخراج 7ہزار 200کیوسک، پنجند میں آمد 13ہزار 500 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

آبی ذخائر: تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1536.49فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.998ملین ایکڑ فٹ۔ منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1205.80فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.629 ملین ایکڑ فٹ۔

چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 645.30فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.151ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔