
صنفی مساوات کے لیے بچیوں کے حقوق پر کام کرنا ضروری، گوتیرش
یو این
ہفتہ 12 اکتوبر 2024
03:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 12 اکتوبر 2024ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں لڑکیاں موسمیاتی بحران، جنگوں اور غربت سے غیرمتناسب طور پر متاثر ہو رہی ہیں۔ انہیں اپنی پوری صلاحیتوں سے کام لینے اور ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کی ضرورت ہے۔
بچیوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ بڑے عالمی مسائل نے 1.1 ارب لڑکیوں کے لیے مواقع کو محدود کر دیا ہے اور صنفی مساوات یقینی بنانے سے متعلق پائیدار ترقی کے پانچویں ہدف کو حاصل کرنے کی کوششیں خطرات سے دوچار ہیں۔
'لڑکیاں، مستقبل کا تصور' امسال اس دن کا خاص موضوع ہے جو دنیا بھر کی لڑکیوں کے مطالبات پر عملدرآمد کی ہنگامی ضرورت کوواضح کرتا ہے۔
(جاری ہے)
سیکرٹری جنرل نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ لڑکیوں کو آگے بڑھنے میں مدد دینے کے لیے ان کی بات سننا ہو گی اور انہیں اپنے عزائم کی تکمیل میں مدد دینا ہو گی۔ اس ضمن میں 'خواتین کی صورتحال پر اقوام متحدہ کا کمیشن' مارچ 2025 میں بیجنگ اعلامیے اور پلیٹ فارم فار ایکشن پر عملدرآمد کے لیے ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لے گا۔
انتونیو گوتیرش کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کی ہمت، امید اور عزم کا ادراک کرنا ہو گا اور دنیا کو چاہیے کہ وہ ان کے تصورات اور خواہشات کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے اقدامات اٹھائے۔
صنفی مساوات کے لیے عزم
بچیوں کے اس عالمی دن پر اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک خصوصی پروگرام کے ذریعے لڑکیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی نوجوان خواتین کو پالیسی سازوں سے براہ راست بات چیت کرنے اور اپنے حقوق سے پوری طرح کام لینے کے لیے درکار اختیارات پر اپنی سفارشات پیش کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔
اس موقع پر اقوام متحدہ کی معاشی و سماجی کونسل (ایکوسوک) کے صدر باب رے نے کہا کہ خواتین اور نوجوان لڑکیوں کو پوری طرح مساوی حقوق دینا اقوام متحدہ کا عزم ہے۔
تاہم یہ ایک ذاتی عزم بھی ہے اور سبھی کو اس کی تکمیل کی جنگ لڑنا ہے۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ دنیا میں تبدیلی لانے کے لیے آواز اٹھائیں۔ انہیں کھڑے ہونا ہو گا اور اپنے حقوق سے کام لینے میں دلچسپی دکھانا ہو گی۔ ہر جگہ انہیں جنسیت، نفرت اور تفریق کو مسترد کرنا ہو گا۔
تعلیم اور نوعمری کی شادی
'یو این ویمن' کے مطابق، آج دنیا بھر میں 119.3 ملین لڑکیاں سکول کی تعلیم سے محروم ہیں اور 39 فیصد بالائی ثانوی درجے کی تعلیم مکمل نہیں کر پاتیں۔
اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے (یونیسکو) نے خبردار کیا ہے کہ 2030 تک تعلیم سے محرومی کے نتیجے میں ہونے والا نقصان 10 ٹریلین ڈالر کی حد کو چھو سکتا ہے۔اقوام متحدہ
کے شعبہ معاشی و سماجی امور (ڈی ای ایس اے) کے مطابق، نوعمری کی شادی بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ آج پیدا ہونے والی لڑکی دنیا سے نوعمری کی شادی کا مکمل خاتمہ ہونے تک 68 برس کی عمر کو پہنچ چکی ہو گی۔ رواں سال 47 لاکھ بچوں نے ایسی ماؤں کے ہاں جنم لیا جن کی عمر 18 سال سے کم تھی اور 340,000 بچوں کی پیدائش 15 سال سے بھی کم عمر ماؤں کے ہاں ہوئی۔ڈیجیٹل تقسیم اور ٹیکنالوجی کے خطرات
لڑکیوں کے حقوق کی کارکن بیٹرز فینو مورفوجن نے کہا ہے کہ 90 فیصد سے زیادہ نوکریوں میں کسی نہ کسی طور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی ضروت پڑتی ہے۔ اس وقت ایک ارب لڑکیوں اور خواتین کو نوکریوں تک رسائی کے لیے درکار ضروری صلاحیتوں تک رسائی نہیں ہے۔
لڑکیوں کی تعلیم، معیشت اور شہری زندگی میں فعال شمولیت یقینی بنانے کے لیے صنفی ڈیجیٹل تقسیم کو پاٹنا اور لڑکیوں کو آن لائن دنیا میں لاحق خطرات سے تحفظ دینا ضروری ہے۔ان کا کہنا ہے کہ عالمی ڈیجیٹل معاہدہ اور مستقبل کا معاہدہ لڑکیوں کے لیے سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع کے میدان میں رکاوٹوں پر قابو پانے کا منفرد موقع مہیا کرتے ہیں اور ان کی بدولت ڈیجیٹل حکمت عملی کی تیاری میں صنفی مساوات کو یقینی بنانے میں بھی مدد ملے گی۔
مزید اہم خبریں
-
پنجاب والے شدید بارشوں کے نئے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
کل کی کانفرنس میں مایوسی نہیں ہوئی، مسلم دنیا کو نیٹو کی طرز پر ملٹری الائنس بنانا چاہیئے
-
یہ غلط فہمی کسی کو نہیں ہونی چاہیے، قطر میں جو کچھ ہوا امریکا کی مرضی کے ساتھ ہوا ہے
-
سیلاب کے باعث 36انچ گیس پائپ لائن متاثر ہونے کا خدشہ
-
8 فروری الیکشن میں کچھ امیدواروں کو غیر قانونی طور پر کامیاب قرار دیا گیا
-
کسانوں سے گندم 2200 روپے میں خریدی گئی جو آج 4 ہزار تک چلی گئی ہے
-
وفاق نے گلگت بلتستان کو ٹیکس فری زون تسلیم کرلیا
-
وزیراعلی خیبرپختونخواکی شہید میجر عدنان اسلم کے گھر آمد ،اہل خانہ سے تعزیت کی
-
پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح صفر ہو جانے کا خدشہ
-
اسلامی ممالک کے وسائل پر قابض امریکا اور استعماری طاقتوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا
-
نوازشریف نے عمران خان کے خلاف لندن پلان بی کے لئے اڑان بھری ہے
-
سیلابی دباؤ سے ایم فائیو کے متعدد اسٹرکچرز متاثر، این ایچ اے کی بحالی سرگرمیاں جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.