سپریم کورٹ :آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری

ہفتہ 12 اکتوبر 2024 20:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2024ء) سپریم کورٹ میں پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت پرنسپل سیٹ پر چار ججز بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے،بنچ ایک چیف جسٹس قاضی فائز عیسی،جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل ہوگا،بنچ دو میں جسٹس منصور علی شاہ،جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہونگے ،بنچ تین جسٹس امین الدین خان اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ہوگا ،بنچ چار میں جسٹس جمال مندوخیل،جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس شہزاد ملک شامل ہونگے ،این اے 252 سے جے یو آئی امیدوار عبدالحمید لونی کی اپیل پر سماعت جمعرات کو ہو گی