موجودہ حکومت سے عوام کی وابستہ امیدیں اور توقعات ان شاء اللہ ضرور پوری ہوں گی،میاں زید الرحمن رمدے

اتوار 13 اکتوبر 2024 14:35

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2024ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر ضلعی رہنماء اور امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 107 میاں زید الرحمان رمدے نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سے عوام کی وابستہ امیدیں اور توقعات ان شاء اللہ ضرور پوری ہوں گی قوم کو مایوسی کے اندھیروں سے نکالنے کیلئے حکومت جس تیزی کیساتھ تمام شعبوں میں عملی اصلاحات لارہی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے جس سے ملک و قوم کے روشن مستقبل کی راہ ہموار ہوئی ہے ن لیگ کی قیادت عوامی خدمت میں ثانی نہیں رکھتی ماضی گواہ ہے کہ جماعت نے ملک کو ہمیشہ ترقی دی اورعوام کا معیار زندگی بلند کیا موجودہ حکومت بھی اسی تسلسل کو آگے بڑھا رہی ہے نامسائد حالات کے باوجود وفاقی اور صوبائی حکومت نے عوام کو ریلیف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی اور تمام حاصل وسائل عوامی فلاح و بہبود پر صرف کئے جارہے ہیں جس پر وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز خراج تحسین کی حقدار ہیں جنہوں نے پارٹی صدر محمد نواز شریف کے ویڑن کی تکمیل کا پختہ تہیہ کررکھا ہے ۔