پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد ڈویژن کے زیراہتمام شہنشاہ قوالی استاد نصرت فتح علی خان(مرحوم)کی76 ویں سالگرہ عقیدت سے منائی گئی

اتوار 13 اکتوبر 2024 20:05

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2024ء) پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد ڈویژن کے زیراہتمام شہنشاہ قوالی استاد نصرت فتح علی خان(مرحوم)کی76 ویں سالگرہ عقیدت سے منائی گئی اس ضمن میں سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب آرٹس کونسل میں منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر محمد اویس عابد،نصرت فتح علی خان اکیڈمی کے روح رواں صدر میاں بشیر احمد اعجاز،زبیرنبی ایڈووکیٹ(کینیڈا)،عدنان بیگ،حمید شاکر،شاہد نسیم چوہدری،قمرعباس،اشفاق بابر، محمود رضا سید،بیوروچیف سٹی41 ظفرڈوگر،ملک فیاض،طاہر نجفی،خرم علیم،گلوکارعلی عباس سمیت دیگرچاہنے والوں نے شرکت کی اور کیک کاٹا۔

(جاری ہے)

شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے نصرت فتح علی خان کی خدمات کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیااور کہا کہ نصرت فتح علی خاں نے گیت، غزل،قوالیاں سنا کر لوگوں کو اپنا گرویدہ بنایا۔ان کے مداح آج بھی ان کی گائیکی کے سحر میں جکڑے ہوئے ہیں اوراستاد نصرت فتح علی خاں کی آواز آج بھی زندہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نصرت فتح علی خان کو اردو زبان میں صوفی گلوکار اور جنوبی ایشیاء کے سب سے بڑے قوالی کے گلوکار کے طور پر جانا جاتا ہے۔انہوں نے پاپ و کلاسیکی موسیقی کو یک جاں کرکے موسیقی کو نئی جہت بخشی۔انہیں ''شہنشاہ قوالی'' بھی کہا جاتا ہے۔