حکیم شہزاد پانچویں شادی کے خواہش مند، اداکارہ کو پرپوز کر دیا، ویڈیو وائرل

تم مجھے انڈیا کے بارڈر بھیج دوگی،بم باندھ کر خود کو دھماکے سے اڑا نے کا کہومیں کروں گا، حکیم شہزاد

پیر 14 اکتوبر 2024 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2024ء) مرحوم عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر شہزاد حکیم لوہاپاڑ نے دانیہ شاہ کے بعدپاکستانی اداکارہ کومل عزیز کو شادی کیلئے پرپوز کردیا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دانیہ شاہ کے شوہر شہزاد حکیم نے اداکارہ کومل عزیز کو شادی کیلئے پرپوز کرتے ہوئے کہا کہ اگر خطرہ مول لینے والے شخص سے شادی کریں گی تو یہ نوکر حاضر ہے کومل کیا تم مجھے انڈیا کے بارڈر بھیج دوگی، یا کہوگی کہ بم باندھ کر خود کو دھماکے سے اڑا دو، تم جو کہوگی میں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں اداکارہ کے جواب کا انتظار کروں گا ۔شہزاد حکیم نے کہا کہ ماشا اللہ میں نے پہلے ہی چار شادیاں کی ہیں پہلے والی بیویاں بھی ٹھیک ہیں جبکہ چوتھی بیوی دانیہ شاہ سب سے زیادہ خوبصورت ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ میری ایک بیوی چلی گئی ہے، اس لئے اس ایک بیوی کی کمی پوری کرنے کیلئے میں جگہ بنا لوں گا ،کومل مجھ سے رابطہ کریں ۔