رمیز راجا بابر اعظم کو ٹیسٹ سیریز سے باہر کرنے پر پی سی بی سے ناراض

سینئر پلئیر کو پہلے فون کرکے پوچھنا چاہیے تھا کہ وہ پلیئنگ الیون میں شامل ہونا چاہتے ہیں یا نہیں : سابق کرکٹر و کمنٹیٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 15 اکتوبر 2024 15:17

رمیز راجا بابر اعظم کو ٹیسٹ سیریز سے باہر کرنے پر پی سی بی سے ناراض
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 اکتوبر 2024ء ) سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) و کمنٹیٹر رمیز راجا نے بابر اعظم کو ٹیسٹ سکواڈ سے باہر کرنے پر ناراضگی کا اظہار کردیا۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر و کمنٹیٹر رمیز راجا نے اسکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سلیکٹرز اور میجنمنٹ کمیٹی کے بابر اعظم کو آرام کروانے سے متعلق فیصلے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سینئر پلئیر کو پہلے فون کرکے پوچھنا چاہیے تھا کہ وہ پلیئنگ الیون میں شامل ہونا چاہتے ہیں یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کی عدم شرکت سے براڈ کاسٹرز کو نقصان ہوا ہے کیونکہ ان کی وجہ سے لوگ اسٹیڈیم آتے ہیں، ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ کو بیچتے ہیں۔ رمیز راجا نے کا کہ پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم کے علاوہ کوئی قابلِ فروخت چیز نظر نہیں آتی ہے کیونکہ اسپانسرز بھی بابر اعظم کو نہ کھلانے کے فیصلے پر ناراض ہیں وہ اس حقیقی سٹار ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر مائیکل وان اور مائیکل ایتھرٹن نے بھی بابر اعظم کو دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ سے باہر کرنے پر بورڈ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا تھا۔ ملتان ٹیسٹ میچ کے دوران تینوں پاکستانی کرکٹرز بری طرح ناکام ہوئے جبکہ بابر اعظم مسلسل 18 سے زائد اننگز کھیلنے کے باوجود کوئی ففٹی اسکور نہیں کرسکے ہیں۔ بابر اعظم کی غیر موجودگی میں نی جگہ کامران غلام کو اسکواڈ کجا حصہ بنایا گیا ہے وہ ڈیبیو ٹیسٹ میں ناٹ آؤٹ 74 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔