گورنرسندھ نے اینٹی نارکوٹکس فورس بل پر دستخط کردیئے

خصوصی عدالتوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا ، اینٹی نارکوٹکس فورس مزید فعال کردار ادا کرے گی

منگل 15 اکتوبر 2024 20:02

گورنرسندھ نے اینٹی نارکوٹکس فورس بل پر دستخط کردیئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اینٹی نارکوٹکس فورس بل پر دستخط کر دیئے ہیں ۔ اس قانون سازی سے اینٹی نارکوٹکس کی خصوصی عدالتوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا جبکہ مجرموں کو کیفر کردار پہنچائے کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس مزید فعال کردار ادا کرے گی۔

(جاری ہے)

گورنرسندھ نے کہا ہے کہ یہ قانون سازی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات فروش معاشرہ کے نوجوانوں کو نشہ کا عادی بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی عدالتوں کے قیام سے منشیات کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :