ملک بھر کی طرح ڈسٹرکٹ سانگھڑ میں بھی نابینا افراد کا عالمی دن منایا گیا اس موقع پر نابینا افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی منگل 15 اکتوبر 2024 17:39

نواب شاہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر 2024ء ) ملک بھر کی طرح ڈسٹرکٹ سانگھڑ میں بھی نابینا افراد کا عالمی دن منایا گیا اس موقع پر نابینا افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی عالمی دن کے موقع پر بلائنڈ ایسوسییشن ضلع سانگھڑ کے صدر احمد کمبر کی قیادت میں ایک ریلی نکالی گئی جو شہر کی مختلف شاہراؤں سے ہوتی ہوئی  پریس کلب سانگھڑ پہنچی جہاں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بلائینڈ ایسوسی ایشن کے رہنماؤں احمد کمبھر، عبدالکریم شر، عباس یوسف زئی، آصف کا کڑائی، ممتاز منگی دیگر نے کہا کہ ہم اسپیشل افراد بھی معاشرے کا اہم حصہ ہیں مگر ہمیں معاشرے میں حقارت بھری نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع سانگھڑ میں تین ہزار سے زائد اسپیشل افراد موجود ہیں جس میں معذور نابینا بھی شامل ہیں سرکاری کوٹے میں معزور اور نابینا افراد کو پانچ فیصد کوٹا ختم کرکے تین فیصد کیا گیا ہے اس کو پانچ فیصد کیا جائے تمام اسپیشل افراد کو نوکریوں میں بھرتی کیا جائے اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے رشید راجپوت ، منیش کمار، المہران فاؤنڈیشن کے عاجز منگی، دیگر نے اشپیشل افراد سے اظہار یکہجتی کے طور پر شامل ہوئے انہوں نے کہا کہ معزور اسپیشل افراد کے مسائل بنیادی طور پر حل  کئے جائیں