سمندری روڈ پر روشن والا بائی پاس کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق‘ دوست زخمی

منگل 15 اکتوبر 2024 21:49

سمندری روڈ پر روشن والا بائی پاس کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2024ء) سمندری روڈ پر روشن والا بائی پاس کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق‘ دوست بری طرح زخمی ہو گیا، ریسکیو1122 نے نعش پولیس کے حوالے کر کے زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ 236 رب کا رہائشی 20سالہ اعظم ولد ارشد اپنے ساتھی 28سالہ قیصر کے ہمراہ موٹرسائیکل پر شہر کی طرف آ رہے تھے کہ جب وہ روشن والا بائی پاس کے قریب کھرل پٹرولیم کے قریب پہنچے تو مخالف سمت سے آنیوالی ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو کر گر پڑے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی تو اعظم ولد ارشد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ اس کے دوست کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا جہاں ڈاکٹر اسکی جان بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔

تاہم پولیس نے نعش تحویل میں لیکر حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔