ایس سی او سمٹ میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی اہم موضوعات پر بریفنگ اور یاداشتی معاہدے ترقی کی جانب سنگ میل ثابت ہوں گے۔ خواجہ رمیض حسن

پاکستان کے لیے سمٹ کی کامیاب میزبانی ایک بڑا اعزاز اور بین الاقوامی سطح پر سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرے گا۔ رہنما مسلم لیگ ق

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 17 اکتوبر 2024 18:35

ایس سی او سمٹ میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی اہم موضوعات پر بریفنگ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2024ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ ایس سی او جیسے سمٹ کی میزبانی ریاست کی بہترین پالیسیوں کی عکاسی کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کے لیے مظبوط معیشت اہم کردار ادا کرتی ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پر امن اور احسن طریقے سے سمٹ منعقد کروانے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس سی او سمٹ میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی اہم موضوعات پر بریفنگ اور یاداشتی معاہدے ترقی کی جانب سنگ میل ثابت ہوں گے۔