اسرائیلی وزیر اعظم کے گھر پر ڈرون حملہ

ڈرون شمال اسرائیلی ٹان سیزریا میں واقع ان کے گھر پر مارا گیا،برطانوی میڈیا

ہفتہ 19 اکتوبر 2024 13:00

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2024ء) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی رہائشگاہ پر ڈرون حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق ایک ڈرون اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے شمال اسرائیلی ٹان سیزریامیں واقع گھر کی طرف مارا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ پر بھی بتایا گیا ہے کہ حزب اللہ کے راکٹ حملے میں جس عمارت کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ اسرائیلی وزیراعظم نیتین یاہو کی ذاتی رہائشگاہ ہے۔رپورٹس کے مطابق حملے جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی اور نا ہی یہ معلوم ہو سکا ہے کہ حملے کے وقت نیتن یاہو اپنی رہائشگاہ پر موجود تھے یا نہیں۔