راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں ،15 ملزمان گرفتار،اسلحہ ،منشیات ،شراب برآمد

جمعرات 24 اکتوبر 2024 22:48

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2024ء) راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری سمیت 15ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ،منشیات اور شراب برآمد کر لی۔پولیس ترجمان کے مطابق جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لین دین کے تنازعہ پر خاتون کو زخمی کرنے والے اشتہاری مجرم کو گرفتارکر لیا، اشتہاری ٹکا خان نے لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے خاتون کو زخمی کر دیا تھا،اشتہاری جون 2023 سے پولیس کو مطلوب تھا۔

آر اے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے 02 مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم اکرام کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم رواں سال سے آر اے بازار پولیس کو مطلوب تھا۔ وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑائی جھگڑے کے دوران ہوائی فائرنگ کر نے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم حسیب نے ساتھیوں کے ہمراہ ہوائی فائرنگ کر کے روڈ بلاک کیا اور شہریوں جابر اور شہریار کو زخمی کیا تھا، زخمیوں کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پیرودھائی پولیس نے ملزم خرم عرف کالا سے 01 کلو 721 گرام چرس برآمد کی، بنی پولیس نے ملزم عثمان سے 10 لیٹر شراب برآمدکرلی۔ بنی پولیس نے ملزم دانش سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ملزم مبشر سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ملزم راجہ عمر سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ملزم شاہزیب سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، صدر بیرونی پولیس نے ملزم عطاء الرحمٰن سے 01 منی 30 بور گن معہ ایمونیشن، ملزم فیصل سے 01 منی 30 بور گن معہ ایمونیشن، مندرہ پولیس نے ملزم نیاز سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، وارث خان پولیس نے ملزم جابر سے 01 پستول 30بور معہ ایمونیشن، صدر واہ پولیس نے ملزم بابر سے چھری برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔