فلسطین ، لبنان کی عوام کیلئے امداد کا پہلا زمینی قافلہ اسلام آباد سے روانہ

اب تک مجموعی طورپر ایک ہزار 598ٹن امدادی سامان غزہ اور لبنان کے متاثرین تک پہنچایا جاچکا ہے

اتوار 27 اکتوبر 2024 22:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2024ء) فلسطین اور لبنان کی عوام کیلئے انسانی امداد کا پہلا زمینی قافلہ روانہ ہوگیا۔نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی این ڈی ایم اے نے این ایل سی کے تعاون سیفلسطین اور لبنان کیلئے امداد کا سلسلہ بڑھا دیاہے۔این ایل سی کے 2قافلے 100ٹن گرم خیمے اور کمبل لے کر اسلام آباد سے اردن روانہ ہوئے۔

(جاری ہے)

اب تک مجموعی طورپر ایک ہزار 598ٹن امدادی سامان غزہ اور لبنان کے متاثرین تک پہنچایا جاچکا ہے۔قافلے کی روانگی کے حوالے سے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں اراکین اسمبلی ملک ابرار اور راجہ قمر الاسلام اور فلسطین اور لبنان کے سفیروں نے شرکت کی، فلسطین اور لبنان کے سفیروں نے پاکستان کی بے لوث انسانی امداد پر شکریہ ادا کیا۔فلسطینی سفیر نے کہاکہ پاکستان کی انسان دوستی اور ہمدردی امید کی کرن ہے جبکہ لبنانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی امداد سے جنگ سے متاثرہ عوام کو بہت ضروری سہولتیں ملیں گی۔