سرگودھا، نوجوان بھائی فائرنگ کرکے 18سالہ بہن کو قتل کردیا

بدھ 30 اکتوبر 2024 22:59

سرگودھا، نوجوان بھائی فائرنگ کرکے 18سالہ بہن کو قتل کردیا
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2024ء) نوجوان بھائی فائرنگ کر کے اپنی 18 سالہ بہن کو قتل کر دیا۔پولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا فیصل آباد روڈ کے علاقہ چناب نگر کے محلہ عاصم آباد میں نواجوان بھائی فدا حسین نے فائرنگ کر کے اپنی 18 سالہ بہن زہرہ بی بی کو قتل کردیا۔جس کی اطلاع پر تھانہ چناب نگر پولیس مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔