
سائفر ٹرائل میں ہم نے اس کے کارنامے دیکھے ہیں، دنیا کی کسی عدالت میں اس طرح کی ناانصافی نہیں ہوئی جو اس نے کی
وزارت قانون اس کا دفاع کر رہی ہے کہ یہی کام کرو اسی لیے تو تمہیں بٹھایا ہوا ہے، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سزائیں سنانے والے جج ابوالحسنات سے متعلق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے سخت ریمارکس
محمد علی
بدھ 30 اکتوبر 2024
21:19

(جاری ہے)
عدالت اسٹیٹ کی جانب کسی کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔
جسٹس ارباب محمد طاہر کا عدالت میں موجود پولیس اہلکار سے مکالمہ کیا ’یہ آپ کی ڈیوٹی ہے آپ نے دیکھنا ہے اسٹیٹ کی جانب سے کوئی نمائندگی ہے یا نہیں۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پراسیکوٹر جنرل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پراسیکوٹر جنرل صاحب کیا مجھے آپ کے آفس آنا ہے دروازہ کھٹکھٹانا ہے کہ آئیں دلائل دیں۔پراسیکوٹر جنرل نے کہا کہ ہمیں نوٹس نہیں ملا تھا جس پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ دو روز پہلے آپ کو نوٹس ہوا ہے، پراسیکوٹر جنرل نے جواب دیا کہ جان بوجھ کر کبھی ایسا نہیں ہوا۔جسٹس میاں گل حسن نے اے ٹی سی جج ابوالحسنات کی عدالت میں نصب کیمروں پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابوالحسنات کی عدالت میں کیمرے لگے ہوئے ہیں جسٹس حسن اورنگزیب نے کہا کہ ہم نے ممبر انسپکشن ٹیم کو لکھا تھا کہ اس کو فوراً واپس بھیجا جائے، یہ ابھی تک یہیں ہے اور پھر ایسے ہی کام کر رہا ہے، آرڈر کر کے تاریخ دیتا ہے بعد میں ضمانت مسترد کر دیتا ہے۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ اس آدمی کو یہاں رکھا ہوا ہے تاکہ ان کی سیاسی کارروائیاں کر سکے، سائفر ٹرائل میں ہم نے اس کے کارنامے دیکھے ہوئے ہیں، دنیا کی کسی عدالت میں اس طرح کی ناانصافی نہیں ہوئی جو اس نے کی۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ پتہ نہیں دنیا کا نظام انصاف اس آدمی کے بغیر چل ہی نہیں سکتا، آپ ذرا دیکھیں تو سہی کہ یہ شخص کر کیا رہا ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل صاحب یہ کام آپکے بغیر نہیں ہو گا، وزیرِقانون سے بات کریں۔جسٹس حسن اورنگزیب نے کہا کہ آپ کی وزارت اٴْس کا دفاع کر رہی ہے اور کہہ رہی ہے کہ یہی کام کرو اسی لیے تو تمہیں بٹھایا ہوا ہے۔عدالت نے سماعت (آج)جمعرات تک ملتوی کرتے ہوئے جج ابو الحسنات ذوالقرنین سے بیان حلفی پر جواب طلب کرلیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد گروہ سب سے بڑا خطرہ، پاکستان
-
یہودی تنظیم کا جرمن چانسلر پر اسرائیل کی حمایت کے لیے زور
-
غزہ میں ہسپتال تباہی کے دہانے پر، ڈبلیو ایچ او کے سربراہ
-
عمرشاہ کی طبیعت کیسے بگڑی؟ انتقال کی رات کیا ہوا؟ چچا نے دکھ بھری داستان بیان کردی
-
اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے جرأت مندانہ فیصلے کریں، عمران خان کا چیف جسٹس کو خط
-
وزیراعظم شہبازشریف کے بانی پی ٹی آئی کیخلاف ہتک عزت کے دعویٰ کا تحریری حکم جاری
-
ن) لیگ نے صوبائیت اور ڈیم کارڈ کبھی نہیں کھیلا‘ عظمیٰ بخاری
-
پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلباء کی فیس معاف کرنے پر غور
-
چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
-
وفاقی وزیرپٹرولیم علی پرویزملک کا اوگرا ہیڈ آفس کا دورہ، ڈیجیٹائزیشن کی خامیاں دور کرنے، شفافیت یقینی بنانے اور مؤثر نگرانی کی ضرورت پر زور دیا
-
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں بھارتی پراکسی فِتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا، آئی ایس پی آر
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مشترکہ دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں اہم موڑ ہے،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.