میئرمیونسپل کارپوریشن عبدالرؤف غوری نے ابن رشد گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میرپورخاص کا دورہ کیا

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری جمعرات 31 اکتوبر 2024 17:18

 میرپورخاص( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 اکتوبر 2024ء )میئرمیونسپل کارپوریشن  عبدالرؤف غوری نے ابن رشد گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میرپورخاص کا دورہ کیا انہوں نے کالج کا تفصیلی معائنہ کیا اور کلاسوں میں تدریسی عمل کا بھی جائزہ لیا میئر نے کالج میں تدریسی عمل پر اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر کالج کی پرنسپل تمکین فاطمہ نے میئر کو کالج کے درپیش مسائل کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ کالج میں سولر لائٹ نصب کرائی جائے کالج روڈ پر گرین بیلٹ بنایا جائے کالج کے اندر سی سی روڈ بنایا جائے اور کالج کے اطراف  قائم ناجائز تجاوزات ختم کرائی جائیں جس پر میئر نے یقین دلایا کہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ہونے والے ممکنہ کالج کے مسائل حل کرائے جائیں گے اس موقع پرکالج کے سپرنٹینڈنٹ شکیل کھوسو اور خواتین اساتذہ بھی موجود تھیں۔