شعیب ملک اورثانیہ مرزا نے اذہان کی چھٹی سالگرہ الگ الگ منائی

سالگرہ مبارک چیمپئن، دعا ہے آنیوالے سال خوشیوں سے بھرے ہوں، آپ باعث فخربنو‘ شعیب ملک کا پیغام

جمعہ 1 نومبر 2024 12:43

شعیب ملک اورثانیہ مرزا نے اذہان کی چھٹی سالگرہ الگ الگ منائی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2024ء) پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان کی چھٹی سالگرہ الگ الگ منائی۔ دونوں نے بیٹے کی سالگرہ منانے کی پوسٹس بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔اپنے پیغام میں شعیب ملک نے تحریر کیا کہ سالگرہ مبارک چیمپئن، دعا ہے کہ آنے والے سال خوشیوں سے بھرے ہوں، آپ ہمارے لیے باعث فخر بنو۔

(جاری ہے)

شعیب ملک بیٹے کی سالگرہ منانے کے بعد ایونٹ میں شرکت کیلیے ریاض چلے گئے۔دوسری جانب ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا، "بیبی بوائے مجھے یقین نہیں آرہا کہ آپ چھ سال کے ہوگئے ہو۔ ہیپی برتھ ڈے لاڈو، آپ میرے لیے خوشی کا باعث ہو‘‘۔خیال رہے کہ رواں برس کے آغاز میں دونوں کھلاڑیوں میں طلاق ہوگئی تھی۔ثانیہ مرزا اپنے بیٹے کے ہمراہ زیادہ وقت دبئی میں ہی رہائش پذیر ہوتی ہیں۔