سکھر پولیس نے گٹکا، ماوا چھالیہ بنانے والا سامان برآمد کرکی2ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعہ 1 نومبر 2024 20:03

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2024ء) ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ کی ہدایت پر سکھر پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ترجمان سکھر پولیس کے جاری بیان کے مطبق ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن نے ٹیم کے ہمراہ مغفی اطلاع پر نیو گوٹھ کے قریب کامیاب کاروائی، کرتے ہوئے ایک گودام پر چھاپے کے دوران بھاری مقدار میں گٹکا، ماوا چھالیہ بنانے والا مٹیرئیل برآمد کرکے 02 ملزمان زبیر پٹھان اور فراز علی چوہان کو گرفتار کرکیگرفتار ملزمان کے خلاف گٹکہ ایکٹ تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری کاروائی تھانہ سی سیکشن پولیس نے تھرمل چاڑھی نزد لینس ڈاؤن پل سکھر سے دوران گشت ایک جوابدار بنام یاسر علی سعداللہ ابڑو سکنہ سکھر ٹاؤن شپ سکھر کو گرفتار کر کے قبضے سے ایک شاپر میں 100 عدد عاداب گٹکا پڈیاں برآمد کرکے تھانہ سی سیکشن سکھر پر لاکپ کردیا اور سرکار کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 224/2024 قلم 8SPSMMG Act کے تحت درج کیا گیا۔ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ نے پولیس پارٹی کی بہتر کاروائی پہ شاباش کا پیغام سمیت مزید کاروائیاں تیز کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :